تحریک انصاف کا یہ راز کھلے گا تو سب کی آنکھیں کھل جائیں گی، پرویز خٹک نے نئی سیاسی جماعت بناتے ہی بڑا دھماکہ کر دیا

پشاور (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر پرویزخٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 3، 4 مرتبہ الیکشن کے مواقع کیوں ضائع کئے؟ یہ سوال بہت گہرا ہے، پی ٹی آئی نے کیوں یہ وقت ضائع کیا ایک بہت بڑا راز ہے، جب یہ راز کھلے گا تو سب کی آنکھیں کھل جائیں گی کہ پروگرام کیا تھا؟ سب کو سوچنا چاہیئے کہ یہ ہمارا جمہوری ملک ہے الیکشن ہونا چاہیئے۔

انہوں نے آج یہاں سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا متفقہ فیصلہ ہے کہ نئی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی بنیاد رکھیں، ہمارے ساتھ ہم خیال ارکان اسمبلی اکٹھے ہوئے، ہمارا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔ پارٹی منشور اور جھنڈے سے متعلق جلد اعلان کریں گے، میں نے اور محمود خان نے صوبے میں دو بار حکومت کی۔ہماری ٹیم نے خیبرپختونخواہ کی خدمت کی، اور اس کا نتیجہ بھی سامنے آیا۔ ہم نے خیبرپختونخواہ میں صحت کارڈ، پشاور بی آرٹی، سوات موٹروے بنائی۔ خیبرپختونخواہ میں سیاحت کو فروغ دیا اور سڑکوں کا جال بچھایا۔ پرویزخٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تین چار مرتبہ الیکشن کے مواقع کیوں ضائع کئے؟ سوال بہت گہرا سوال ہے کہ کیا وجہ تھی پی ٹی آئی نے الیکشن قبول نہیں کیا؟ کیا ہمیں جمہوریت کے راستے پر چلنا ہے یا انتشار والا راستہ اپنانا ہے، کیا وجوہات تھیں کہ پی ٹی آئی نے ایکشن قبول نہیں کیا اور ہم آج تک انتشار کی طرف جارہے ہیں۔

پرویزخٹک نے کہا کہ سب کو سوچنا چاہیئے کہ یہ ہمارا جمہوری ملک ہے الیکشن ہونا چاہیئے، پی ٹی آئی نے کیوں یہ وقت ضائع کیا ایک بہت بڑا راز ہے، جب یہ راز کھلے گا تو سب کی آنکھیں کھل جائیں گی کہ پی ٹی آئی کا پروگرام کیا تھا۔یاد رہے سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا۔ پرویز خٹک کی جانب سے ’ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز ‘ کے نام سے ایک سیاسی جماعت کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ محمود خان بھی پرویز خٹک کی جماعت میں شامل ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 57 سابق ارکان اسمبلی نے پرویز خٹک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں