پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی بڑی سیاسی وکٹ گرادی، عمران خان کو دھچکا

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی آزاد جموں کشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری آصف گجر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ ہر ضلع سے قد آور شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خواہشمند ہیں، پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تیر کامیابی کی ضمانت ہو گا۔

اعلامیہ پیپلزپارٹی کے مطابق پی ٹی آئی آزاد جموں کشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری آصف گجر نے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری سے ملاقات کی۔ملاقات میں پی ٹی آئی آزاد جموں کشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری آصف گجر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ نیئر بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں ملک بھر سے سیاسی شخصیات کی شمولیت چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کا مظہر ہے۔ہر ضلع سے قد آور شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خواہشمند ہیں، آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں خوشخبریاں ملیں گی، جمہوری پارلیمانی نظام کا تسلسل پیپلز پارٹی کی قربانیوں اور خدمات کا ثمر ہے۔ملک کیلئے پیپلز پارٹی کی آئینی قومی خدمات ہیں۔ پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسلہ کشمیر پر ہے، پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر میں جمہوری حکومت کے قیام اور کشمیر کی تعمیر وترقی کیلئے گران قدر خدمات ہیں۔ نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تیر کامیابی کی ضمانت ہو گا، ملک بھر کی طرح جیالے امیدوار آزاد کشمیر میں بھی فتح یاب ہونگے، دورانِ ملاقات پیپلز پارٹی کے سینیئر راہنما نیاز سومرو بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close