پشاور (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان پرویز خٹک نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کیا۔پرویز خٹک کی جانب سے ’ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز ‘ کے نام سے ایک سیاسی جماعت کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ محمود خان بھی پرویز خٹک کی جماعت میں شامل ہو گئے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے 57 سابق ارکان اسمبلی نے پرویز خٹک کی حمایت کا اعلان کیا۔
پرویز خٹک کی نئی جماعت کے قیام سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں جماعت میں شامل اراکین اسمبلی کے نام بھی شامل ہیں تاہم فہرست میں شامل 3 رہنماؤں نے پرویز خٹک کی جماعت سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی پیر مصور خان نے سوشل میڈیا پر پارٹی بدلنے سے متعلق زیر گردش خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔انہوں نے ملاکنڈ کے اپنے ورکرز اور پارٹی قائدین کے نام اہم پیغام میں کہا کہ میں عمران خان کا شروع ہی سے سپاہی تھا ہوں اور رہوں گا. پارٹی چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا. تمام ورکرز مطمئن رہیں. انشاءاللہ عمران خان کے ساتھ آخری بندہ ثابت ہو گا۔۔اسی اعظم خان بھی ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرنز میں شمولیت کی تردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے سپاہی تھے ،ہیں اور رہیں گے۔اعظم خان نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا سے ہی معلوم ہوا کہ میرا نام بھی پرویز خٹک کی جماعت کی لسٹ میں شامل ہے جس کا اعلان آج کیا گیا۔ علاوہ ازیں افتخار علی مشوانی نے بھی بذریعہ سوشل میڈیا پوسٹ سوشل میڈیا پر پارٹی بدلنے سے مُتعلق زیر گردش خبروں کی سختی سے تردید کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میری پہلی اور آخری پارٹی ہے ، عمران خان اور پارٹی سے ناطہ توڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔افتخار مشوانی نے کہا کہ نا مُجھے کسی میٹنگ میں بلایا گیا ہے نہ میرا کسی سے رابطہ ہوا ہے۔ اپنے کپتان کیساتھ حقیقی آزادی کی جنگ میں بطور “فرنٹ لائن” کھلاڑی لڑوں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں