راولپنڈی سواں پل پر ٹرک نے پانچ گاڑیوں کو کچل ڈالا،جانی نقصان

راولپنڈی(پی این آئی)راولپنڈی میں سواں پل پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 7افراد جاں بحق جبکہ دس سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق حادثہ آج صبح چھ بجے بروز سوموار کو پیش آیا ہے۔کچہری سے روات کی طرف جانے والے تیز رفتار ڈمپر نے سواں پل پر5گاڑیوں کو کچل دیا ہے اور ایک گاڑی پل سے نیچے جا گری ۔حادثہ بریک فیل ہونے کےباعث پیش آیا ہے۔

ڈمپر کی تیز رفتار ٹکر سے گاڑیاں تباہ ہوگئیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد جاں بحق شخص اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں اور قریب موجود افراد نے امدادی کارروائیاں انجام دیں۔ واضح رہے کہ اس مقام پر کچھ دن پہلے پل گر گیا تھا۔ نئے پل کی تعمیر کی وجہ سے ٹریفک ون وے چل رہی تھی۔ اور اکثر گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگی رہتی ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close