دریائے چناب کے کنارے آباد بستیاں زیر آب آ گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) ضلع ملتان میں دریا چناب کے کنارے آباد علاقے سیلاب کی زد میں آنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں دیہی علاقوں کو سیلاب نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، ہیڈ محمد والا کے قریب فصلیں مکانات زیرآب آگئیں، سیلاب میں گھیرے شہری انتظامیہ کے منتظر، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے رقبے سیلاب کی زد میں ہیں اور مکانات کے چاروں طرف پانی ہے،موجودہ سلابی صورتحال کی وجہ سے بہت نقصان ہوا،

ہم انتظامیہ کے منتظر ہیں مگر اب تک ہمیں سیلابی صورتحال سے نکالنے کے لیے کوئی نہیں آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close