ن لیگ کا ٹکٹ اب ایسے نہیں ملے گا، پارٹی قیادت نے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم میں شفافیت کیلئے پلان ترتیب دیدیا ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے امیدواروں کے حلقوں میں خفیہ سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد لیگی امیدواروں کی پوزیشن اور جیت کے امکانات پر رپورٹ تیار کی جائے گی، بہتر کارکردگی اور پوزیشن نہ رکھنے والے رہنمائوں کے بجائے متبادل امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ دو ہفتوں کے دوران سروے رپورٹ مکمل کرکے پنجاب کی قیادت کو دینے کی ہدایت کی گئی ہے، سروے کے نتائج پر مشتمل رپورٹ سفارشات کے ساتھ پارٹی قیادت کو جمع کرائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close