گلگت (پی این آئی) پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے اپنی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے ۔۔۔۔۔ کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 رکنی کابینہ 4 سینیئر وزیر،8 وزراء اور 2 مشیروں پر مشتمل ہے۔۔۔۔۔ نئی کابینہ میں شامل وزراء آج گورنر ہاؤس میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے ۔۔۔۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نئی کابینہ اراکین سے ان کے عہدوں کا حلف لیں گے ۔۔۔۔ نئے وزراء اور ان کے محکموں کی تفصیل اس طرح سے ہے۔۔۔
سینیئر وزیر سید امجد زیدی تعمیرات، سینیئر وزیر غلام محمد کو خوراک وسیاحت، سینیئر وزیر انجینیئر محمد اسماعیل کو خزانہ،سینیئر وزیر عبد الحمید کو بلدیات کے قلمدان دیے گئے ہیں۔۔۔۔۔ فتح اللہ خان ترقیات و منصوبہ بندی،سہیل عباس قانون و صحت اور شمس الحق کو داخلہ کی وزارت دی گئی ہے جبکہ غلام شہزاد آغا تعلیم اور دلشاد بانو کو محکمہ سوشل ویلفیئر وترقی نسواں کا قلمدان دیا گیا ہے۔۔۔۔ مشتاق حسین کو پانی و بجلی اور حاجی رحمت خالق کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان دیا گیا جبکہ حاجی شاہ بیگ جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات کے قلمدان کے ساتھ وزیراعلیٰ کے مشیر مقرر کیے گئے ہیں۔۔۔۔۔اس کے علاوہ ثریا زمان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قلمدان کے ساتھ وزیراعلیٰ کی مشیرکی حیثیت سے کابینہ میں شامل ہیں ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں