چوہدری پرویز الٰہی کی نظر بندی کے احکامات جاری

لاہور(پی این آئی)چوہدری پرویزالہٰی ایک ماہ کیلئے تھری ایم پی او کے تحت نظربند، لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے چوہدری پرویزالہٰی کی نظربندی کا حکم نامہ جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پرویزالہٰی 3 ایم پی او کے تحت کیمپ جیل میں ہی نظربند رہیں گے۔

یاد رہے کہ پولیس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ پرویز الہٰی نقص امن کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں لہٰذا انہیں تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کی اجازت دی جائے۔خیال رہےکہ 11 جولائی کو لاہور کی بینکنگ کورٹ نے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔ایف آئی اے نے پرویز الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے، انہیں 26 جون کو جیل سے رہائی کے فوری بعد ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close