رٹا سسٹم کا خاتمہ، انٹرمیڈیٹ امتحان کے پیٹرن میں تبدیلی کر دی گئی

فیصل آباد (آئی این پی)سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ رٹا سسٹم کے خاتمے کے لئے اصلاحات کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ امتحانات2024 پیٹرن میں تبدیلی کر دی گئی۔ سنڈیکیٹ مارکنگ لاگو کرنے جارہے ہیں جس سے پیپر مارکنگ میں بہتری آئے گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک ملاقات میں کیا سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نے درست مارکنگ نہ کرنے والے اساتذہ کی پیپر مارکنگ پر 2 سال کیلئے پابندی لگانے کے احکامات دیئے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں 2024 میٹرک،انٹر امتحانات 25 فیصدذہنی آزمائش کے سوالات پر مشتمل ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ تھیوری پاس کرکے پریکٹیکل فیل ہونے پر پرچہ فیل ہونے کی پالیسی تبدیل کردی گئی۔تھیوری، پریکٹکل میں 33 فیصد نمبر لینے والے طلبا و طالبات پاس ہونگے۔ مارکس امپروومنٹ کیلئے متعلقہ مضمون کا دونوں تعلیمی سالوں کے پرچے دینے کا ضابطہ بھی تبدیل کیا گیا ہے۔وہ تمام طلباو طالبات جو مضامین کے نمبر امپروو کرنا چاہتے ہیں وہ مارکس امپروومنٹ کیلئے کسی بھی ایک سال کا پرچہ دوبارہ دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں