پیپلزپارٹی کا آئندہ انتخابات میں نوجوان خاتون کو سیاست کے میدان میں اتارنے کا فیصلہ

کراچی (آئی این پی) پیپلزپارٹی نے آئندہ انتخابات میں آصفہ بھٹو کو سیاست کے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گ، پیپلزپارٹی نے سندھ کے مختلف حلقوں پر غور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کس حلقے سے الیکشن لڑیں گی اس بات کا حتمی فیصلہ آصف زرداری کریں گے۔

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو پارٹی کی الیکشن مہم چلائیں گی، مختلف اضلاع میں جلسوں سے خطاب اور ریلیوں کی قیادت بھی کریں گی۔ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کی باضابطہ سرگرمیوں کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close