آئی ایم ایف کا کشکول کون توڑے گا؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

پشاور(آئی این پی)وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے نواز شریف نے بھرپور کردار ادا کیا، نواز شریف نے ہمیشہ ملک کو بحران سے نکالا، آئی ایم ایف کا کشکول نواز شریف ایک مرتبہ پھر توڑ دیں گے،عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا ہے کہ مختصر وقت میں عوام کا سمندر دیکھ رہا ہوں، مجھے یقین ہو گیا ہے کہ آئندہ کے پی میں بھی شیر کی حکومت ہو گی، پشاور میں اب تبدیلی دیکھ رہا ہوں، عوام کو پتا چل گیا ہے کہ پاکستان کی بہتری کیلئے نواز شریف ہی لیڈر ہیں، اگر ملک کو کوئی بحران سے نکال سکتا ہے تو نواز شریف اور اس کی ٹیم ہے۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ ہم پہلے سے کہہ رہے تھے کہ چیئرمین تحریک انصاف بیرونی ایجنٹ ہے، پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کو مغرب کے حوالے کرنا تھا، پاکستان کو مٹانے والا خود مٹ گیا، آئندہ الیکشن میں نا بیٹ ہو گا نا عمران ہو گا، نواز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کا خواب توڑ کر پاکستان کو نئے ٹریک پر ڈال دیا ہے، اس نالائق نے چار سال میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو پتا چل گیا ہے کہ جھوٹا کون ہے اور سچا کون ہے، وہ دن دور نہیں جب ہماری حکومت بھی ہوگی اور عوام کے کام بھی ہوں گے، مجھے عوام کی خدمت کرنے سے سکون ملتا ہے، مریم نواز بھی پشاور پر پاکستان کا سب سے بڑا جلسہ کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close