اعظم خان کا گھر والوں سے رابطہ ہوا یا نہیں؟ اہلخانہ نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے اہل خانہ نے ان کی گمشدگی کے حوالے سے حکومتی دعوؤں کی تردید کردی، اعظم خان کے بھتیجے سعید خان کا پروگرام اینکر کو کہنا تھا کہ اعظم خان کا گھروالوں سےکوئی رابطہ نہیں۔

15جون کو وہ غائب ہوئے جس کے بعد اہل خانہ نے بار بار انہیں ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن اب تک وہ اس میں ناکام ہیں۔اعظم خان کے بھتیجے سعید خان کا مزید کہنا تھا کہ تلاش میں ناکامی کے بعد ہم نے ایف آئی آر درج کروائی تھی اور اس حوالے سےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کررکھی ہے،ایک سوال کے جواب میں کا کہنا تھا کہ 15جون سے قبل وہ اعظم خان کے ساتھ رابطے میں تھے اور ان پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں تھا ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اعظم خان کی گمشدگی کے حوالے سے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ اعظم خان آرام سے ہیں اور وہ خاندان سے رابطہ میں بھی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close