روٹی اب صرف 2 روپے میں دستیاب ہوگی، خوشخبری سنا دی گئی

کراچی ( پی این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کا اصل چہرہ کلاشنکوف نہیں بلکہ قلم ہے، آج کی تقریب میں ہر نوجوان کے پاس قلم ہے اور یہ نوجوان ملک کے مستقبل ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ گورنر ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کا وعدہ کسی اور کا تھا مگر عمل ہم کر رہے ہیں اور یہ ہزاروں طالبعلم ٹیسٹ دینے آئے ہیں۔وہ اتوار کو آئی ٹی ٹیسٹ دینے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جس میں ہزاروں طلبہ نے شرکت کی۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ان نوجوانوں کو شعور نہیں دیا گیا تھا لیکن آج گورنر ہائوس نے دروازے کھول دیے تاکہ نوجوانوں میں شعور پیدا ہوسکے۔تقریب میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی بھی موجود تھے، اس موقع پر گورنر سندھ نے کراچی میں 20 تندور لگانے کا اعلان کیا جہاں روٹی دو روپے کی دستیاب ہوگی۔گورنر سندھ نے جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس اور مخیر شخصیت فرخ امین کی فلاحی کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ ایک سال تک مفت کمپیوٹر کورس کروائے جائیں گے۔گورنر سندھ نے کہا کہ یو اے ای نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میں پوزیشن لانے والے کے لیے دبئی کا ویزہ اور نوکری پکی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close