مسلم لیگ (ن) نے ایک اور بڑی سیاسی وکٹ گرا دی

پشاور (پی این آئی)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے میئر پشاور کے سابق امیدوار شیر رحمان مہمند مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

شیر رحمان مہمند کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف سے متاثر ہو کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے۔پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ( ن) ملک و قوم کی بہتری کےلئے کام کر سکتے ہیں۔امیر مقام نے کہا کہ شیر کے نشان والی پارٹی میں شامل ہونے والے مایوس نہیں ہوں گے، نواز شریف کی ٹیم نے معاشی استحکام ممکن بنایا۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف چاہتے تھے پاکستان ڈیفالٹ کر جائے، نواز شریف کی ٹیم نے معاشی استحکام ممکن بنایا۔امیر مقام نے یہ بھی کہا کہ علاقے میں بجلی، گیس، پاسپورٹ اور نادرا کے مسائل جلد حل ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close