سیاحوں کی بس گہری کھائی میں گر گئی، بڑا جانی نقصان، 10 زخمی

اسلام آباد (پی این آئی ) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحوں کی بس گہری کھائی میں گر نے کے نتیجے میں 12 مسافر جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ شاہراہ قراقرم میں تھلچی کے مقام پر پیش آیا ، ریسکیو حکام کے مطابق 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

لاشوں اور زخمیوں کو گلگت کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اور مقامی رضاکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close