عمران خان کی چھٹی، پرویز خٹک کا پی ٹی آئی پر قبضہ کرنے پر غور

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور سابق و زیردفاع پرویز خٹک پاکستان تحریک انصاف اور اس کی قیادت پر قبضہ کرنے پر سوچ بچار کر رہے ہیں۔ سینئر صحافی صالح ظافر نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز خٹک الیکشن کمیشن سے کہہ سکتے ہیں کہ پی ٹی آئی کا نام اور انتخابی نشان ان کے نام پر رجسٹر کیاجائے۔واضح رہے کہ پرویز خٹک کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کا امکان مسترد کر چکے ہیں۔ اعلیٰ ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیشن نے ان کی بات مان لی تو خٹک پی ٹی آئی کے تمام عہدیداروں بشمول اس کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی سے نکال باہر کرینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close