لاہور(آئی این پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب طبقہ کیلئے قیامت سے کم نہیں، حکومت عوام پر ظلم کی بجائے اپنی مراعات ختم کرے۔سراج الحق نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، ٹیرف بڑھا کر عوام کی جیبوں پر 500 ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا، ٹیکسز شامل کر کے فی یونٹ قیمت 56 روپے تک پہنچ گئی۔سراج الحق نے کہا کہ عوام کے حق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے،
حکومت آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے سامنے لائے، حکمران قرض خود ہڑپ کرتے ہیں، ادائیگی کے لیے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے خلاف لانگ مارچز کیے لیکن اب مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں