تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی، پنجاب میں عمران خان کو بڑا جھٹکا لگ گیا

سرگودھا (پی این آئی) تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی، پنجاب میں عمران خان کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔۔ پی پی 80سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر اور سابق رکن پنجاب اسمبلی اصغر خان لاہڑی نے پی ٹی آئی اور سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔اپنے بیان انہوں نے 9مئی واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ملوث ملزمان کو فوری سزا دینے کامطالبہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے اور ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں ۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر اصغر خان لاہڑی کو پولیس نے چند روز قبل بیٹے سمیت گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close