پرویز خٹک کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا حتمی فیصلہ

نوشہرہ(پی این آئی)پرویز خٹک کا نئی سیاسی جماعت بنانے کاحتمی فیصلہ۔ پرویز خٹک کی ملاقاتوں کا پہلا راؤنڈ اسلام آباد میں مکمل ہوگیا۔

بتایا گیا ہے کہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں کا دوسرا راؤنڈ پشاور میں جاری ہے۔پرویز خٹک نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کیخلاف کوئی بات کرنے کا ارادہ نہیں۔ عمران خان کیساتھ اچھا وقت گزرا تاہم اب تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پرویز خٹک کے بیٹے نے بیان دیا تھا کہ انکے والدنے کبھی عمران خان کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close