اسلام آباد (پی این آئی)ٹریل میں مبینہ زیادتی کے واقعہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،اسلام آباد پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔
ٹریل تھری جنسی زیادتی کے وقوعہ کی تفتیش میرٹ پر عمل میں لائی جارہی ہے۔
مدعیہ کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق زیادتی کے شواہد نہیں پائے گئے۔ مدعیہ اور ملزم کے مابین دوستی تھی ۔
مدعیہ پولیس سے تعاون کرنے سے گریزاں ہے اور ملزم کی تفصیلات مہیا نہیں کی ہیں۔ مارگلہ ٹریلز محفوظ ہیں جن کی…
— Islamabad Police (@ICT_Police) July 15, 2023
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ٹریل تھری جنسی زیادتی وقوعہ کی تفتیش میرٹ پر عمل میں لائی جارہی ہے۔ مدعیہ کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق زیادتی کے شواہد نہیں پائے گئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ مدعیہ اور ملزم کے مابین دوستی تھی۔ لڑکی پولیس سے تعاون کرنے سے گریزاں ہے اور ملزم کی تفصیلات مہیا نہیں کررہی ۔پولیس کا کہنا ہے مارگلہ ٹریلز محفوظ ہیں جن کی ڈرون سے نگرانی اور مؤثر گشت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔پولیس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ وقوعہ کی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔ پولیس مقدمے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش عمل میں لائے گی۔خیال رہے کہ 14 جولائی کو اسلام آباد کے مارگلہ ہلز میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کیا تھا جس کے مطابق نعمان نامی شخص نے شیخوپورہ کی خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر راولپنڈی بلایا اور انٹرویو کے بہانے ٹریل تھری تک لے کر چلا گیا جہاں گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں