اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے سینئر سیاستدانوں کا ن لیگ سے رابطوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔پرویز خٹک ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔لیگی قیادت نے پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں سے شمولیت کے لیے گرین سگنل دے دیا۔
پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت پر صوبائی صدر خیبرپختومخوا امیر مقام بھی راضی ہیں۔اگر معاملات طے پا جاتے ہیں تو پرویز خٹک شہباز شریف اور مریم نواز کی موجودگی میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔پرویز خٹک ن لیگ میں آئے تو رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد ساتھ لائیں گے۔اگر ن لیگ سے معاملات طے نہیں پاتے تو پرویز خٹک جے یو آئی سے معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔جب کہ پرویز خٹک پی ٹی آئی کے اندر اپنا الگ گروپ بنانے کی بھی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔یہاں یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت معطل کر دی ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پرویز خٹک کو جون میں پارٹی ممبران کو پارٹی چھوڑنے پر اکسانے پر شوکاز نوٹس بھیجا تھا ۔ بھیجے گئے شوکاز نوٹس کے حوالے سے مقررہ وقت کے اندر تسلی بخش جواب موصول نہیں ہوا، لہذا، پرویز خٹک کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے برطرفی کا نوٹس دیا جاتا ہے، اس ضمن میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ پا کستان تحریک انصاف سے پرویز خٹک کی رکنیت فوری طور پر معطل ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری کر کے اراکین کو پارٹی چھوڑنے پر اکسانے کے الزام میں وضاحت طلب کی تھی، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں پرویز خٹک سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ نوٹس کے 7 دن کے اندر پارٹی مخالف اقدام پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں