پشاور (پی این آئی) تحریک انصاف کے سابق مرکزی رہنما پرویز خٹک کے ن لیگ سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، معاملات طے پا گئے تو شہباز شریف اور مریم نواز کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
ن لیگ کی مرکزی قیادت کے مابین سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی شمولیت سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی جس پر مثبت اشارے سامنے آئے، پرویز خٹک کی ن لیگ میں شامل ہونے پر ن لیگ خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام بھی راضی ہیں۔ پرویز خٹک ساری صورت حال پر سوچ بچار میں مصروف ہیں، اگر معاملات طے پا گئے تو وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کی موجودگی میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ پرویز خٹک خیبر پختونخوا سے اہم سابق پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان بھی ساتھ لائیں گے، اگر ن لیگ سے معاملات طے نہ پائے تو جے یو آئی (ف) کی طرف رخ کریں گے۔ یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ پرویز خٹک تحریک انصاف کے اندر اپنا الگ گروپ بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں