پی ٹی آئی نے ایک اور اہم ترین رہنما کی رکنیت معطل کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نےپارٹی رولز کی خلاف ورزی پر جاوید علی منوا بنیادی رکنیت معطل کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں جاوید علی منوا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میڈیا فورمز پر آپ کی پریس کانفرنس گردش اور بڑے پیمانے پر نشریات دیکھی گئی ہیں کہ آپ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی ہے،آپ نے جان بوجھ کر پارٹی دفاتراور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا،لہذا آپ کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹس دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close