عون چودھری اور نعمان لنگڑیال کا استعفیٰ ، پیٹرن انچیف آئی پی پی جہانگیر ترین کا اہم اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)پیٹرن انچیف استحکام پاکستان نے عون چودھری اور نعمان لنگڑال کے استعفے سے متعلق جہانگیر ترین نے بڑا اعلان کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق استحکام پاکستان کے رہنما عون چودھری اور نعمان لنگڑیال بدستور وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے ، جہانگیر ترین نے دونوں رہنماؤں کو مستعفی ہونے کی کوئی ہدایت نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ استحکام پاکستان پارٹی سیاسی استحکام پر یقین رکھتی ہے ،

حکومت کی مدت پوری ہونے تک ہمارے دونوں اراکین کابینہ کا حصہ رہیں گے ،ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہی آئی پی پی وجود میں آئی ہے،موجودہ حالات کے پیش نظر ملکی مفادات پارٹی مفادات سے زیادہ عزیز ہیں،ملک میں سیاسی استحکام کیلئے متحد ہونے کا پیغام دینا چاہتے ہیں،آئی ایم ایف سے معاہدہ ابھی زیر تکمیل ہے،اس وقت ملک کو استحکام کی اشد ضرورت ہے،ملکی سلامتی اور استحکام سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں،پہلی ترجیح مستحکم پاکستان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close