منشیات فروشوں نے لاہور میں ڈرون کا استعمال شروع کر دیا

لاہور (پی این آئی) شہر لاہور کے نواحی علاقے ہڈیارہ میں مقامی افراد کی اطلاع پر کھیتوں سے ایک ڈرون قبضے میں لیا گیا ہے۔۔۔۔ ڈرون کے ساتھ ہیروئن کے پانچ پیکٹ تھے جنہیں تحویل میں لےکر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہفتہ قبل بھی 6 کلو منشیات سے بھرا ڈرون کاہنہ کے علاقے میں گرا تھا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے کاہنہ سے ملنے والی کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن قبضے میں لے لی تھی۔۔۔۔۔

تاہم ڈرون کے ذریعے منشیات منتقل کرنے والے گروہ کا تا حال سراغ نہیں لگایا جا سکا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close