پاکستان کے کن علاقوں میں آج سوئی گیس 12 گھنٹے کے لیے بند رہے گی؟

کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سوئی گیس کی سپلائی بند رہے گی۔۔۔۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج صبح 10 سےرات 10 بجے تک شہریوں کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ مرمت کے کام کے باعث مستونگ، قلات، منگوچر، پشین، زیارت اور کچلاک میں گیس کی فراہمی معطل ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close