آٹے کی قیمت میں اضافہ، نان بائیوں نے روٹی 30 اور پراٹھا 60 روپے کا کر دیا

لاہور(آئی این پی) ٹیکسوں کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نان بائیوں نے روٹی کی قیمت 30 جبکہ پراٹھے کی قیمت 60 روپے مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسوں میں اضافہ لاگو ہوتے ہی اوپن مارکیٹ میں آٹا اور چینی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے ایک ہفتہ میں تیسری مرتبہ آٹا قیمت بڑھنے کے بعد نان بائی ایسوسی ایشن نے 20 جولائی سے روٹی اور نان کی قیمت میں پانچ پانچ روپے اضافہ کا اعلان کر دیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں سرخ آٹے کی 79 کلو کی بوری اضافہ کے ساتھ 12300 روپے جبکہ فائن آٹا اور میدے کی بوری 12550 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلہ2950 روپے پندرہ کلو آٹے کا تھیلہ بڑھا کر2300 روپے کر دیا گیا۔کریانے کی دکانوں میں میں آٹا 155 سے 160 روپے کلو چکیوں پر آٹا170سے 175روپے کلو فروخت ہونے لگا ہے جبکہ چینی پرچون میں140 روپے کلو کر دی گئی ہے، ان دونوں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمت میں اضافہ سے شہریوں کی چیخیں نکلنے لگی ہیں۔دوسری جانب نان بائی ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور محکمہ فوڈ آٹا کی قیمت کنٹرول کرنے میں مکمل بے بس ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیس جولائی سے سرخ آٹے کی پتیری روٹی کی نئی قیمت 25 روپے خمیری سفید آٹے کی روٹی کی نئی قیمت 30 روپے نان اضافہ سے 35روپے اور پراٹھہ 60 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close