عمران خان کیخلاف کوئی بات کی نہ کروں گا، پرویز خٹک کے حوالے سے بڑی وضاحت آگئی

پشاور (پی این آئی) سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے صاحبزادے اشتیاق خٹک کا کہنا ہے کہ میرے والد نے عمران خان کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔

اشتیاق خٹک کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک سے منسوب کیے گئے بیانات جھوٹ ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ اچھا وقت گزرا، اس کے خلاف باتیں کیوں کریں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک عنقریب اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر سینیئر رہنما پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close