فیاض الحسن چوہان نے عمران خان پر انتہائی سنگین الزام لگا دیا

لاہور (پی این آئی) رہنما آئی پی پی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کرانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے جس جس اقدام سے پاکستان کو نقصان پہنچا، بے نقاب کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف معاہدہ توڑ کر پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کا پلان تھا، اسرائیل سے گٹھ جوڑ بھی اس میں شامل تھا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ریاست نے اس پاکستان دشمن تحریک کو سختی کچلا تو آئی ایم ایف کو پتہ چل گیا کہ اب پاکستان سے معاہدہ کرنا ہی پڑے گا۔ اس سے قبل ترجمان آئی پی پی فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے اپنی نا تجربہ کاری سے ملک بہت نقصان پہنچایا ہے، اتنا نقصان نواز شریف اور زرداری کی کرپشن سے بھی نہیں پہنچایا ہے، عمران خان نے گراس روٹ لیول کی سیاست نہیں کی، وہ سیاسی پراسس سے نہیں گزرے۔سیکرٹری اطلاعات آئی پی پی نے کہا کہ عمران خان نے اپنے تمام دیرینہ ساتھیوں کو بشریٰ بی بی کے کہنے پر پیچھے کیا،نو مئی کے سانحے کے بعد ہماری پارٹی کا قیام عمل میں آیا،پاکستان کے وجود کے ساتھ ہمارا وجود ہےجبکہ معاشرے کی بھی فزیو تھراپی کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ باقی پارٹیوں کے ساتھ جانے کی بجائے بہتر تھا کہ اپنا پلیٹ فارم بنایا جائے،اس لئے آئی پی پی وجود میں آئی، آپ لوگوں کی طاقت سے ہی پارٹی طاقت ور ہو گی، جہانگیر ترین اورعبدالعلیم خان کی قیادت میں اس کی تشکیل کے معاملات طے پا رہے ہیں،بہتر ٹیک آف پلاننگ کے ساتھ پارٹی چلا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close