وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو خوشخبری سنا دی

میانوالی(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ کی منظوری سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ مکمل طور پر ٹل گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چشمہ 5نیو کلیئر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چشمہ 5نیوکلیئر پاور پلانٹ منصوبہ سنگ میل ہے، منصوبہ پاک چین باہمی تعاون کا عکاس ہے،منصوبے سے پاکستان چین معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا، پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ افواہیں پھیلائی جارہی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا، ایسے منصوبوں کا افتتاح افواہیں پھیلانے والوں کو موثر جواب ہے، انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی منظوری سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ مکمل طور پر ٹل گیا ہے،چین سعودی عرب اور یو اے ای کی معاونت کے مشکور ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کاکہناتھا کہ چینی حکومت نے پاکستان کو معاشی دباؤ سے بچانے کیلئے متعدد اقدامات کئے،عظیم دوست کے مشکل وقت میں تعاون کو کبھی نہیں بھولیں گے،صدر شی جن پنگ اور چینی حکومت کا تہہ دل سے مشکور ہوں،چشمہ فائیو نیو کلیئر منصوبہ سستی توانائی کی پالیسی کا تسلسل ہے،جوہری توانائی کا منصوبہ ماحول دوست ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close