لاہور(پی این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حید رپنجوتھہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے تحریک انصاف کے چیئرمین کو نامعلوم ایف آئی آر میں نامزد کرکے گرفتار کرنے کا منصوبہ ہے۔
آج جسٹس امجد رفیق صاحب کے پاس لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان صاحب ایک بہت اہم پٹیشن سماعت کے لیے مقرر تھی.عمران خان صاحب کو 9 مئی کو گرفتار کرنے کے بعد پورے پاکستان میں مقدمات درج کئے گئے اور اب 20 سے زیادہ مقدمات میں تتیمہ بیان کے ذریعے نامزد کیا گیا ہے.رول یہ ہے کہ خان صاحب کی… pic.twitter.com/7ZdhI5IZ2W
— PTI (@PTIofficial) July 14, 2023
اپنے ویڈیو بیان میں نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی پٹیشن سماعت کیلئے مقرر تھی،چیئرمین پی ٹی آئی کو 9مئی کو گرفتار کرنے کے بعد ملک بھر میں مقدمات درج کئے گئے، الزام یہ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ایما پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، پٹیشن میں استدعا کی کہ کوئی ثبوت نہیں ، کوئی آڈیو ، ویڈیو نہیں، جھوٹے کیسز ہیں، ایک جرم پر ایک کیس چل سکتا ہے، پورے پاکستان میں کیسے کیس چل سکتے ہیں۔وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ سرکاری کی طرف سے آج کیس کو لمبا کرنے کیلئے وکیل کی عدم دستیابی کا بہانہ بنایا گیا،لگتا ہے چیئرمین کو نامعلوم ایف آئی آر میں نامزد کرکے گرفتار کرنے کا منصوبہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں