استحکام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ اڑا دی

اسلام آباد (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ اڑا دی،انصاف لائرزفورم پنجاب کے نائب صدرعبدالمُناف خان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں ہیں۔لائرز فورم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےانصاف کےنام پرآئین وقانون کا کھلواڑ کیا،عبدالمناف خان نے کہا ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کا بھرپور ساتھ دینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close