وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر تحریک انصاف کا ردِعمل بھی آگیا

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف نے وزیر اعظم شہباز شریف کے قوم سے خطاب پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے جھوٹ کا مجموعہ قرار دے دیا ہے ۔

 

 

 

ترجمان تحریک انصاف انصاف فرخ حبیب کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ اپریل 2022 میں مسلّط کئے جانے والا شہبازشریف ایک ہاتھ میں ”چیری بلاسم“ کی ڈبیا تھام کر دوسرے سے سیلیوٹ مارتا ہے، 15ماہ کے اقتدار کے بعد قوم جان چکی ہے کہ شہباز شریف شعبدہ بازی، مکروفریب اور غلامی و چاکری کا جیتا جاگتا استعارہ ہے۔ شہباز شریف نے خطاب کے ذریعے قوم کو شیشے میں اتارنے کی کوشش کی، پاکستان کوآئی ایم ایف سے ڈیل تحریک انصاف کی تائید وحمایت کے بعد ہی میسرہوسکی، کٹھ پتلی وزیراعظم کا خطاب جھوٹ، مکر اور فریب کا مجموعہ تھا جس کے ذریعے مجرمانہ کارکردگی پر پردہ پوشی کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہاکہ تقریر نویسوں کی لفاظی سے جادو جگانے اور بے معنی گفتگو سے قوم شیشے میں نہ پہلے اتری اور نہ ہی اب اترے گی کیونکہ شہباز شریف کی پوری سیاست روز روشن کی طرح قوم کے سامنے ہے ۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ زرداری کا پیٹ پھاڑ کر قوم کی لوٹی گئی دولت واپس لانے والا شہبازشریف آئی ایم ایف کی دہلیز پرسجدہ ریز ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close