نگران وزیراعظم کون ہوگا، کیا فیصلہ ہوا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بڑی خبر دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کون ہوگا، ابھی فیصلہ نہیں ہوا، نگران حکومت 60 سے 90 روز میں انتخابات کرا دے گی۔

 

 

 

انہوں نےکہا کہ سواسال سے چیئرمین پی ٹی آئی پراکسی وار کررہے ہیں، یہ اپنے لوگوں سے اداروں کا ردعمل جانچنے کیلئے ٹویٹ کراتے ہیں، یہ چاہتے ہیں پاکستان غیرمستحکم رہے، انہوں نے صرف دفاعی اداروں کو ہدف بنایا ہوا ہے، 9مئی کو بھی زیادہ تر دفاعی اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدلیہ سے جتنا ریلیف ملا اس قدر ریلیف ااج تک کسی کو نہیں ملا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ نگران وزیراعظم کون ہوگا، ابھی فیصلہ نہیں ہوا، نگران حکومت ساٹھ سے نوے روز میں انتخابات کرا دے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف افغانستان کی جنگ اپنی سرزمین پر لڑی ہے، افغان حکومت کو چاہیے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔اسی طرح وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے انوویشن حب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اصل طاقت اس کے نوجوان ہیں، حکومت سنبھالی تو مسائل ورثے میں ملے تھے، اللہ کے فضل وکرم سے ہم مسائل سے نکل آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت پاکستان کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

 

 

 

اسرائیل جو خون کی ہولی کھیلتا ہے وہ بھی اب ان کی زبان بولنے لگ گیا ہے۔ میں نے 9 سال مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا ہے، میں نے کبھی امریکا میں جاکر نہیں کہا کہ ہماری مدد کریں۔احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی استحکام قائم رکھا تو 2035تک پاکستان 1ٹریلین ڈالرکی معیشت بن سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close