ایک اور پھندا تیار، دوران عدت نکاح کیس میں عدالت نے عمران خان کو بڑا جھٹکا دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دوران عدت نکاح سے متعلق کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج اعظم خان نے سول جج نصر من اللہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے دوران عدت نکاح کیس کو قابل سماعت قرار دے دیا۔۔۔۔ سول جج نصرمن اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دوران عدت نکاح سے متعلق کیس کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا جس کے خلاف سیشن کورٹ اسلام آباد میں اپیل دائر کی گئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close