کراچی (پی این آئی) کے الیکٹرک کےترجمان نے کہا کہ بجلی سب کو چاہیے لیکن بجلی کی مسلسل فراہمی بغیر بلوں کی ادائیگی کے ناممکن ہے، جن علاقوں میں بجلی کی چوری اور نقصانات 70 فیصد سے زائد ہیں وہاں مسلسل فراہمی مشکل ہے۔۔۔ کے الیکٹرک کےترجمان نے کہا کہ لیاری اور ملحقہ علاقوں کے صارفین نے بلوں کی مد میں 10 ارب روپےکی ادائیگی کرنا ہے، علاقہ نمائندگان بلوں کی ادائیگیوں کو یقینی بنائیں تاکہ صورتحال میں بہتری آئے۔۔۔
یہ بات اہم ہےکہ اہلیان لیاری نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے دفتر پر دھاوا بول دیا تھا اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے دفتر کو نقصان بھی پہنچایا تھا۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی گھنٹے کے احتجاج کے بعد ادارے کی انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرن کی جانب سے احتجاج ختم کیا گیا تھا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں