ملتان (پی این آئی) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بہت سخت شرائط کو مانا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کوئی حلوہ یا کھیر نہیں، یوتھ لون پروگرام اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ سے بچ گیاہے۔۔۔شہباز شریف نے کہا کہ ملکی استحکام کے لیے آئی ایم ایف پروگرام بہت ضروری تھا جس کے لیے منتیں بھی کرنا پڑیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر آئے اور پرسوں سعودی عرب نے دو ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے،
اس سے پہلے چین نے مدد کی۔۔۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم کب تک لوگوں سے پیسے مانگتے رہیں گے، آئی ایم ایف پروگرام پر خوشی کے شادیانے نہیں بجانے، پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے سب کو مل کر دن رات محنت کرنا ہو گی تاکہ آئندہ ہمیں کسی سے کچھ مانگنے کی ضرورت نہ پڑے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں