عدت میں نکاح کا کیس، عمران خان کے خلاف درخواست اہم مرحلے میں پہنچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس سے متعلق دائر نظر ثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔۔۔۔ سیشن جج اعظم خان نے سول جج کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا ہے جو کہ کچھ دیر میں سنایا جائےبگا۔۔۔۔ یہ بات اہم ہےکہ 13 مئی کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے غیرشرعی نکاح کے الزام کےکیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی تھی،

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ عدت میں نکاح کےکیس کی درخواست عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close