لاہور (پی این آئی) لاہور کی سیشن کورٹ کی حدود میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔۔۔۔ لاہور پولیس کے مطابق سیشن کورٹ میں پیشی کے لیے آئے افراد پر ان کے مخالفین کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے واقعےکے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں