عام انتخابات کی تیاری شروع، انتخابی عملے کے اختیارات کے حوالے سے کام شروع کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی کے پہلا اجلاس 73انتخابی تجاویز پیش کی گئیں۔بدھ کے روز انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا،کمیٹی اجلاس میں 73انتخابی تجاویز پیش کی گئیں، کمیٹی اجلاس میں سیاسی جماعت پر پابندی کا اختیار سپریم کورٹ کے بجائے پارلیمنٹ کو دینے کی تجویز کی گئی،

مجوزی ترمیم میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ جائزہ لے کہ سیاسی جماعت پر پابندی لگنی چاہیے کہ نہیں،پارلیمنٹ پابندی لگانے پر متفق ہوتو وہ یہ معاملہ سپریم کورٹ کو بھجوائے،کمیٹی اجلاس میں پریزائیڈنگ افسر کو انتخابی نتیجہ مرتب کرنے کیلئے مخصوص وقت دینے کی تجویز کی گئی،تجویز میں کہا گیا کہ نتائج مرتب کرنے میں تاخیر پر پریزائیڈنگ افسر سے جواب طلبی کی جائے،پریزائیڈنگ افسر انتخابی نتائج کی تاخیر پر وجہ بتانے کا پابند ہوگا۔کمیٹی اجلاس میں پریزائیڈنگ افسر کو تیز ترین انٹرنیٹ اور سمارٹ فون دینے کی بھی تجویز کی گئی۔اجلاس میںپولنگ ایجنٹس کو کمیرے والا فون ساتھ لے جانے کی اجازت دینے کی تجویز کی گئی، اس کے علاوہ اجلاس میں پولنگ اسٹیشن کے ہر بوتھ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی بھی تجویز کی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close