اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعلیٰ و سابق صوبائی صدر پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کردی اور انہیں پارٹی سے فارغ کردیا۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آپ کو 21 جون کو شوکاز دیا گیا، آپ نے مقررہ مدت کے دوران اطمینان بخش جواب نہیں دیا۔
عمرایوب کا نوٹس میں مزید کہنا ہے کہ آپ سے پارٹی ممبران سے رابطہ اور پارٹی چھوڑنے کیلئے اکسانے پرپوچھا گیا تھا۔ نوٹس کے مطابق آپ کی تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہی پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے پارٹی کو ارکان کو جماعت سے علیحدگی کی ترغیب دلوانے پر شوکاز جاری کیا تھا اور جواب مانگا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں