مردان (پی این آئی) گلگت بلتستان میں وزرات اعلیٰ کے امیدوار گلبر خان مردان عدالت سے اشتہاری نکلے، حاجی گلبر خان مردان پولیس کو مطلوب ہیں۔
مردان کی عدالت نے گلبر خان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں، گلبر خان کے خلاف جعلی چیک کی ایف آئی آر جولائی 2015 میں درج کی گئی، ان کا 22 لاکھ روپے کا چیک جعلی قرار پایا تھا۔مردان کے شہری فیصل سلیم نے گلبر خان پر ایف آئی آر درج کرا رکھی ہے، حاجی گلبر خان پی ٹی آئی فارورڈ بلاک اور ن لیگ کے متفقہ امیدوار ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں