شہزاد اکبر نے نیب کے تمام سوالات کے جوابات دینے کا اعلان کر دیا

لندن (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بھگوڑا نہیں، برطانیہ میں ہوں، سارے جواب دوں گا، نیب کے نوٹسز ملے، جواب دے دیئے ہیں۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ نیب انہیں بلا کر شہباز گل والا سلوک کرنا چاہتا ہے، نیب چاہے تو ویڈیو لنک پر بیان لے لے، تیار ہوں، نیب نے ابھی تک وارنٹ جاری نہیں کیے۔لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر احتساب نے کہا کہ نواز شریف اچھے آدمی ہیں، ڈٹے رہے ہیں، اپنے بھائی شہباز شریف سے بہتر ہیں، شہباز شریف کو اب وزارت عظمیٰ کا چسکا لگ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اُنہیں رواں برس انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، ملک کی موجودہ حالت کے ذمہ دار قمر جاوید باجوہ ہیں، وہ پی ٹی آئی کے خلاف تھے۔ پہلے ہی معلوم ہوگیا تھا کہ ہماری حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا۔کابینہ کو دستاویزات دکھائے بغیر دستخط کروانے کے سوال پر شہزاد اکبر نے کہا کہ کابینہ نے کاغذات دیکھنے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں