پی ٹی آئی پر پابندی لگانے سے متعلق ن لیگی رہنما ایاز صادق کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) انتخاباتی اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمارا کام انتخابی اصلاحات کرنا ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا نہیں، سیاسی جماعت پر پابندی کے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

 

 

 

انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ایاز صادق کے زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر کمیٹی سفارشات کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دے دی جائے گی۔ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں انتخابی اصلاحات پر مجوزہ تجاویز پر سیر حاصل بحث ہوئی، انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے موثر تجاویز کو زیر غور لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بے شمار چیزیں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دور میں کی گئیں، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دور میں الیکشن سے متعلق متنازعہ فیصلوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں