دہشتگردوں کا بلوچستان میں ژوب گیریژن پرحملہ، 4 جوان شہید

راولپنڈی(پی این آئی)شمالی بلوچستان میں دہشتگردوں کے ایک گروپ نے ژوب گیریژن پر حملہ کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے ژوب گیریژن میں گھسنے کی کوشش کی جہاں ڈیوٹی پر موجود فوجیوں نے دہشتگردوں کی اس کوشش کو روکا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 فوجی جوان شہید ہوگئے اور 3 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ دیگر 2 دہشتگردوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی ہر گھناؤنی کوشش ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close