حامد میر کا چیئرمین پی ٹی آئی کے مستقبل سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہےکہ الیکشن اسی وقت ہوگا جب چیئرمین تحریک انصاف نااہل ہوچکے ہوں گے۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات تو بہت سے قائم ہوئے ہیں مگر ٹرائل شروع نہیں ہوا، فوجی عدالتوں میں ابھی تک عمران خان کے

خلاف ٹرائل شروع نہ ہونے کی وجہ 9 مئی کے واقعات کیمختلف رخوں کے ساتھ مکمل تحقیقات کرنا ہے تاکہ پکا ہاتھ ڈالا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے مطابق گرفتار شدگان نے ایسے ایسے انکشافات کیے ہیں جسے سن کر چودہ طبق روشن ہوجائیں،پانچ چھ لوگوں کی ممکنہ پریس کانفرنس کا سنا جارہا ہے جو وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close