70 لاکھ 53 ہزار مستحق گھرانوں میں 63 ارب 47 کروڑ سے زائد رقم تقسیم، جس کو نہیں ملی وہ کیا کرے؟

اسلام آباد(آئی این پی)بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)کے ترجمان کے مطابق بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف کے تحت منگل11جولائی کی شام تک 70لاکھ 53ہزار مستحق گھرانوں میں 63ارب 47کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے،ترجمان بی آئی ایس پی نے مزید بتایا کہ بینظیر کفالت کے تحت 90لاکھ رجسٹرڈ گھرانوں میں رقم تقسیم کی جا رہی ہے۔

اپریل تا جون کی موجودہ سہ ماہی قسط میں 9000روپے فی گھرانہ دیے جا رہے ہیں،ترجمان نے کہا کہ بینظیر کفالت کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ گھرانوں کے بچوں کو بینظیر تعلیمی وظائف بھی دیے جا رہے ہیں۔ تعلیمی وظائف کے حصول کے لیے اسکول میں 70فیصد حاضری لازمی ہے،ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق کسی بھی شکایت کی صورت میں بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے قریبی تحصیل دفتر یا ہیلپ لائن نمبرپر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close