اسمبلی کی مدت میں مزید توسیع کے حوالے سے وزیر قانون کی یقین دہانی

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسمبلی مدت میں مزید توسیع نہ کیے جانے کی یقین دہانی کرادی،پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسمبلی کی مدت میں مزید کوئی توسیع نہیں ہوگی،انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں چھوٹی چھوٹی بہت ساری خامیاں ہیں، جنہیں دور کرنا ضروری ہے، حکومت کا ایک ہی مقصد ہے کہ آزادانہ اور شفاف الیکشن ہوں،

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے ممبر علی ظفر بھی ہیں، جو جماعتیں پارلیمان سے باہر ہیں، ان کو سینیٹ کمیٹی سن چکی ہے،ان کا کہنا تھا کہ فافن اور پلڈاٹ کو بھی پہلے سن رکھا ہے، ان ہی نکات کا جائزہ کمیٹی لے رہی ہے، کوئی نیا کام نہیں کیا جا رہا، کمیٹی کی حتمی سفارشات سب کے سامنے لائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close