موجودہ حکومت نے 15ماہ کی مدت میں عالمی سطح پر کونسی بڑی کامیابیاں حاصل کیں؟ تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے صرف 15 ماہ میں اندرونی بیرونی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں، فیٹف گرے لسٹ سے نجات، عالمی ریٹنگ ٹرپل سی، عالمی فریڈم انڈیکس میں 7 درجے بہتری ہوئی، اقوام متحدہ میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال بہتر ہونے کا اعتراف کیا گیا۔

 

 

 

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ الحمدللہ ، صرف پندرہ ماہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے اندرونی اور بیرونی سطح پر ایک کے بعد ایک کامیابیوں کے سنگ میل عبور کئے ہیں۔ ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ بحال کیا، FATF کی گرے لسٹ سے نجات ملی، عالمی فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی 7 درجے بہتری ہوئی، عالمی ریٹنگ ادارے FITCH نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھا کر CCC کر دی ہے اور اب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق (Human Rights) کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور اس ضمن میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ کونسل کا یہ کہنا کہ پاکستان نے انسانی حقوق کی بہتری کے لئے پختہ سیاسی عزم کا اظہار کیا ہے، موجودہ حکومت کے درست سمت میں درست اقدامات کا اعتراف ہے۔ چار سال کی تباہی، بدنامی، رسوائی اور گندگی کی صفائی جاری ہے۔ تمام جھوٹا سازشی عالمی پراپگنڈا زمین بوس اور ہمیشہ کے لئے دفن ہوگیا۔دوسری جانب سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرا دئیے۔

 

 

 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت پہلے سے بہتر ہے،جلد مزید استحکام آئے گا۔ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کرا دئیے ہیں،اس سے فارن ایکسچینج ریزرو میں اضافہ ہو گا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کی طرف سے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مستقبل میں معاشی معاملات مزید بہتری کی طرف جائیں گے،سعودی عرب مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید اچھی ڈیویلمپنٹ ہو گی۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ اپ گریڈ کردی۔ قبل ازیں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ آئی ڈی آر سے’’ ٹرپل سی‘‘ کردی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف، قوم ، حکومتی اتحادی جماعتوں اور پوری معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی بحالی کی جانب یہ ایک اور مثبت خبر ہے۔ پاکستان کی ریٹنگ آئی ڈی آر سے’’ ٹرپل سی‘‘ کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں