پشاور (پی این آئی) صوبائی دارالحکومت میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی۔۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ کردی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنرپشاور کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق محرم الحرام کے پیش نظرپشاور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی،دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ اورکالے شیشے والی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران شہر میں آتش بازی کے سامان کی فروخت، رینٹ اے کار کے کاروبار اورہوٹلوں میں قیام پر بھی پابندی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں